• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رحمت کارڈ پروگرام کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز(فائل فوٹو)۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز(فائل فوٹو)۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رحمت کارڈ پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ 

لاہور میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رحمت کارڈ کے لیے صوبائی زکوٰۃ فنڈ سے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 50 ہزار بیواؤں اور یتیم بچوں کو ایک لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔ 

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مستحقین کا انتخاب پنجاب سماجی و اقتصادی رجسٹری کے ڈیٹا بیس کے ذریعے کیا جائے گا، ضلعی کوٹے کے تحت مستفید ہونے والوں کا حتمی انتخاب کیا جائے گا۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ پروگرام کا مقصد مستحقین کے سماجی وقار اور معاشی خود مختاری کو یقینی بنانا ہے، کسی بیوہ یا یتیم بچے کو بے سہارا نہیں چھوڑیں گے۔

قومی خبریں سے مزید