• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو: خسرہ سے 15 روز میں 1 ہی خاندان کے 4 بچوں کی اموات

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جامشورو میں ایک ہی خاندان کے 4 بچے مبینہ طور پر خسرہ سے انتقال کر گئے۔

ڈپٹی کمشنر غضنفر قادری کے مطابق کوٹری میں ایک ہی خاندان کے 4 بچوں کی اموات 15 روز کے دوران ہوئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 10 ماہ سے 15 سال تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی اموات تیز بخار، قے، بھوک میں کمی اور نگلنے میں دشواری کے سبب ہوئیں۔

ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ بچوں کی اموات خسرہ سے ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید