چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ ہمیں دہشت گرد کہنے والے آج پاکستان کو امن کا گہوارہ کہہ رہے ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ ہر سال حج اور عمرہ کے انتظامات میں بہتری آرہی ہے، ہمیں چاہیے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے قوانین پر عمل کریں۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ 50 لاکھ پاکستانی عرب ممالک میں روزگار کما رہے ہیں، ایک آدمی کی غلط حرکت پوری کمیونٹی کو بدنام کر سکتی ہے۔