• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور اسپیشل اکنامک زون سندھ کیلئے صنعتی حب ثابت ہو گا ،کمشنر سکھر

سکھر(بیورو رپورٹ)کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ خیرپور اسپیشل اکنامک زون صوبہ سندھ کے لئے صنعت کا حب ثابت ہو گا جو کہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک ہے جس میں تمام بین الاقوامی سطح کی سہولتیں موجود ہیں اور اس علاقے میں کافی مقدار میں خام مال ،سستی لیبر اور امن وامان کی صورتحال  بھی بہت بہتر ہیں اس لئے بڑے سرمایہ کار آگے آکر ملک کی معیشت مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ وہ اپنے آفس میں سرمایہ داروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ خیرپور اسپیشل اکنامک زون وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے منظور شدہ ہے اور یہ زون اکنامک کاریڈور یعنی سی پیک کے روٹ پر واقع ہے، انہوں نے سرمایہ دار طبقے کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہاں سرمایہ کاری کریں تاکہ علاقے کے آباد گاروں کو اپنی فصلوں کی صحیح آمدنی حاصل ہو سکے۔ بعد ازاں خیرپور اسپیشل اکنامک زون کے کو آرڈینیٹریوسف شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اکنامک زون 140ایکڑ کی اراضی پر مشتمل ہے جس میں 85پلاٹ موجود ہیں اور اس اکنامک زون میں بین الاقوامی سطح کی تمام تر سہولتیں موجود ہیں۔
تازہ ترین