• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران بحری جہازوں کو خدمات، مدد کیلئے تیار

ایران کی بندرگاہیں جہازوں کو عام سمندری خدمات اور مدد کے لیے مکمل تیار ہیں۔ 

ایران کی پورٹس اور میری ٹائم آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اور دیگر علاقائی سمندروں میں موجود تجارتی جہازوں کو جہاز رانی سے متعلق خدمات، تکنیکی معاونت اور طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

ایران نے کہا ہے کہ اس کی بندرگاہیں آبنائے ہرمز میں موجود تجارتی بحری جہازوں کو جہاز رانی سے متعلق خدمات اور سپورٹ فراہم کر سکتی ہیں۔ 

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے رکن ملکوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ آبنائے ہُرمُز پر امریکی اور خلیجی اتحادیوں کی قرارداد مسترد کردیں۔ 

ایرانی مشن نے کہا کہ یہ قرارداد بحران کو حل کرنے کے لیے نہیں، بلکہ ناقص اور سیاسی محرکات پر مبنی ہے۔ 

آبنائے ہرمز کا واحد قابل عمل مستقل جنگ بندی اور سمندری ناکا بندی کے خاتمے میں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید