• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شاہد مجید

کشمیر یکجہتی فورم جاپان کے چیئرمین شاہد مجید ایڈوکیٹ(فائل فوٹو)۔
کشمیر یکجہتی فورم جاپان کے چیئرمین شاہد مجید ایڈوکیٹ(فائل فوٹو)۔

کشمیر یکجہتی فورم جاپان کے چیئرمین شاہد مجید ایڈووکیٹ نے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے خلاف پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونا پوری قوم کےلیے باعث فخر اور جشن فتح ایک زبردست خوشی کا موقع ہے۔

ایک بیان میں شاہد مجید ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی پیشہ وارانہ عسکری صلاحیتوں جرات و بہادری اور شجاعت کے ساتھ دشمن کو ناکوں چنے چبوا کر عبرتناک شکست دی اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔

انکا کہنا تھا کہ ازلی دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی سالمیت و استحکام مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستانی قوم ہمیشہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے اور قوم کا بچہ بچہ دشمن کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہر میدان میں سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے۔

چیئرمین کشمیر یکجہتی فورم جاپان نے کہا کہ آج پاکستان دفاعی لحاظ سے اس قدر طاقتور ہوچکا ہے کہ بزدل ملک بھارت پاکستان کی جانب میلی نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔ بلکہ پاکستان ایک عالمی ثالث ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پُرامن جوہری طاقت ہے جو خطے سمیت دنیا بھر میں قیام امن، پائیدار ترقی و خوشحالی کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج اپنے دفاع اور سلامتی کے تحفظ کے لیے کبھی پیچھے نہیں ہٹے، آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کرنے والی مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں فتح سے ہم دنیا میں ایک بار پھر ایک مضبوط طاقتور قوم بن کر اُبھرے اور آج الحمداللہ پاکستان اقوام عالم میں ایک باوقار حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ جس کا کریڈٹ ہماری قوم اور جری و بہادر افواج پاکستان کو جاتا ہے۔ انشاء اللہ پاکستان قیامت تک دنیا کے نقشے پر قائم و دائم رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید