وطنِ عزیز پاکستان کی معرکۂ حق میں تاریخی فتح کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور چیرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال کی زیر سرپرستی ایک پر وقار تقریب کا انقعاد کل کیا جا رہا ہے۔
اس خصوصی تقریب میں فرانس کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا وفد بطور مہمانِان خصوصی شرکت کرے گا۔
وطن عزیز پاکستان نے ایک سال قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعظم میاں شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں تاریخی اور شاندار فتح حاصل کی جس کی سالگرہ کو جوش و خروش سے منایا جائے گا۔
فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اس تاریخی تقریب میں بھرپور شرکت کرکے اپنی عسکری قیادت اور حکومت کو شاندار طریقے خراج تحسین پیش کرے گی۔