• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ: ریڈ لائن ٹو کنٹکریٹر کی مشینری سیل کرنے کی کارروائی غیر قانونی قرار

فوٹو: اے پی پی
فوٹو: اے پی پی 

سندھ ہائیکورٹ نے بی آرٹی ریڈ لائن لاٹ ٹو کے کنٹریکٹر کا دفتر سیل کرنے کے کیس میں کنٹریکٹر کی مشینری سیل کرنے کی کارروائی غیر قانونی قرار دے دی۔

عدالت نے سندھ حکومت کو دو ماہ کے اندر یونیورسٹی روڈ مکمل طور پر فعال بنانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ توقع ہے بی آر ٹی کو اکتوبر2027 کی مدت کے اندر فعال کر دیا جائے گا۔ واضح کیا جاتا ہے بی آر ٹی کی تعمیر یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی کو متاثر نہیں کرے گی، کراچی کے عوام یونیورسٹی روڈ کی خراب حالت کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ ٹرانس کراچی کو مشینری کی ضرورت ہو تو معاہدے کے مطابق مشینری اپنے پاس رکھی سکتی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے  کنٹریکٹرکی جانب سے دائر درخواست نمٹا دی۔

قومی خبریں سے مزید