• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیکھر سمن شاہ رخ خان کی سخاوت کو یاد کرنے لگے

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی سخاوت اور حسن سلوک کو ساتھی فنکار شیکھر سمن یاد کرنے لگے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار شیکھر سمن نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کا ایک یادگار واقعہ بیان کیا، جب شاہ رخ نے فلم چلتے چلتے کے لیے ان سے وائس اوور کروایا اور بعد میں انہیں ایک قیمتی گھڑی تحفے میں دی۔

شیکھر سمن نے بتایا، ’شاہ رخ نے مجھے فون کیا اور کہا کہ فلم کے ٹیزر کے لیے میری آواز چاہیے۔ میں نے فوراً ہاں کردی اور جا کر وائس اوور کردیا۔‘

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے شیکھر کا کہنا تھا کہ ’بعد میں شاہ رخ نے مجھے بڑا چیک بھیجا لیکن میں نے کہا کہ یہ دو دوستوں کے درمیان ہے، پیسوں کے لیے نہیں۔ پھر شاہ رخ نے مجھے ایک قیمتی گھڑی تحفے میں دی، جو آج بھی میرے پاس ہے۔‘

2003 کی فلم چلتے چلتے شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی کی رومانوی کامیڈی تھی، جس نے باکس آفس پر تقریباً 43 کروڑ روپے کمائے اور کامیاب ثابت ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید