• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباس عراقچی کی شیخ عبداللّٰہ بن زاید سے ٹیلیفونک گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے ہم منصب شیخ عبداللّٰہ بن زاید سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق ایرانی اور اماراتی وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی پیشرفت پر بات چیت کی۔

اماراتی وزیر خارجہ نے امریکا ایران معاہدے کی تمام شرائط پر مکمل عمل درآمد، آبی گزرگاہوں کے تحفظ اور آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمد و رفت یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اماراتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ علاقائی تنازعات کے حل کا بہترین راستہ سفارتکاری اور مذاکرات ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید