ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکا کے ساتھ براہ راست رابطے کا چینل قائم کرنے کی تردید کردی۔
ایرانی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکا کے ساتھ براہ راست رابطے کی خبر جھوٹ ہے۔
ترجمان پاسداران انقلاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز ایران کی حدود ہے، امریکا کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے انکشاف کیا تھا کہ امریکا اور ایران نے پاسداران انقلاب کے ساتھ براہِ راست رابطے کا ایک نیا چینل قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
برطانوی نیوز ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب اور امریکی سینٹ کام کے حکام کے درمیان جلد دوحہ میں ملاقات متوقع ہے۔