• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا دباؤ: ایف ڈی اے کی مینگو اور بلیو بیری فلیور ویپ کی منظوری

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

امریکی میڈیا میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ طور پر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے کمشنر ڈاکٹر مارٹی میکری پر دباؤ ڈالا ہے کہ ویپ اور نکوٹین مصنوعات کے فلیورز کی منظوری میں تیزی لائی جائے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس اور فلوریڈا میں متعدد بار ہونے والی گفتگو کے دوران ٹرمپ نے خاص طور پر نوجوان ریپبلکن ووٹرز میں فلیور ویپ کی اہمیت پر بات کی۔

اس کے بعد ایف ڈی اے نے لاس اینجلس کی کمپنی ’گلاس‘ کے تیار کردہ 4 فلیور ویپ پروڈکٹس کی منظوری دی جن میں مینگو، بلیو بیری اور دو مینتھول فلیور شامل ہیں۔

یہ فیصلہ بائیڈن دور کی سخت پالیسیوں کے برعکس قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی میڈیا ’دی ہل‘ کا کہنا ہے کہ ایف ڈی اے کے مطابق نئی ٹیکنالوجی کے تحت صارف کی عمر کی تصدیق اور موبائل فون سے لنک کے ذریعے استعمال کو محدود کیا جائے گا تاکہ کم عمر افراد تک اس کی رسائی روکی جا سکے۔

دوسری جانب ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ فلیورڈ ویپ نوجوانوں میں اس کا استعمال بڑھانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

دوسری جانب کمپنی کا مؤقف ہے کہ یہ مصنوعات بالغ افراد کو سگریٹ نوشی چھوڑنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
صحت سے مزید