• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پھل خریدنے کیلئے کھڑی خاتون ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں راہگیر خاتون فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی۔

سولجر بازار نمبر 2 کے قریب ڈکیتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے خاتون سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئی تھی جو بعد میں علاج کے دوران جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق 57 سالہ یاسمین پھل فروش کے ٹھیلے کے قریب کھڑی تھی کہ اس دوران ملزمان نے لوٹ مار کے بعد فرار ہوتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی۔

واقعے کے فوری بعد زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران پیش آیا، ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید