• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو: کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کا سمندر اُمڈ آیا

—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

عالمی شہرت یافتہ کورین میوزک بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کی ایک جھلک دیکھنے  کے لیے تقریباً 50 ہزار مداح بدھ کے روز میکسیکو کے نیشنل پیلس کے باہر جمع ہوئے۔

میکسیکو کی اس ناقابلِ یقین منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں میکسیکو کے نیشنل پیلس میں صدر کلاڈیا شین بام سے ملاقات کے بعد ’بی ٹی ایس‘ کے تمام ممبرز کو پیلس کی بالکونی سے ہاتھ لہرا کر مداحوں کی محبت کا جواب دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔



کورین بینڈ کے ممبر کم تاہیونگ المعروف ’وی‘ نے مداحوں کی جانب سے بے انتہا محبت ملنے پر میکسیکن زبان میں ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’بی ٹی ایس‘ بینڈ میکسیکو سٹی میں 8، 9 اور 10 مئی کو پرفارم کرنے والا ہے۔

واضح رہے کہ 2022ء میں بی ٹی ایس بینڈ کے ممبرز آر ایم، شوگا، جے ہوپ، جن، جنگ کوک، وی اور جم ان جنوبی کوریا کے قوانین کے مطابق مینڈیٹری ملٹری سروس مکمل کرنے میں مصروف ہو گئے تھے۔

ملٹری سروس کی وجہ سے بی ٹی ایس کی بطور گروپ تمام سرگرمیاں تعطل کا شکار رہیں لیکن اس دوران انفرادی طور پر تمام ممبران اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہے جنہوں نے سولو میوزک البمز بھی ریلیز کیے۔

’بی ٹی ایس‘ میوزک بینڈ نے 20 مارچ کو اپنا ایک نیا البم بھی ریلیز کیا ہے اور اب دنیا کے مختلف ممالک میں بینڈ کے کنسرٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید