• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کا معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر جشن منانے کا اعلان

سعید غنی : فائل فوٹو
سعید غنی : فائل فوٹو 

پاکستان پیپلز پارٹی نے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر کراچی میں جشن منانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر محنت سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کا تکبر مٹی میں ملایا، معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پوری قوم جشن منا رہی ہے، پیپلز پارٹی نے بھی کل سی ویو کے مقام پر جشن کا اہتمام کیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں معرکۂ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج اور شہداء  کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید