ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے گزشتہ شام برطانوی ہم منصب ایویٹ کوپر سے فون پر بات چیت کی اور خطے کی تازہ صورتِحال پر تبادلۂ خیال کیا۔
آئی ایس این اے کے مطابق عباس عراقچی اور برطانوی وزیرِ خارجہ نے خطے کی حالیہ پیش رفت پر خیالات کا تبادلہ کیا۔
اس سے قبل ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے ترک وزیرِ خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور تازہ علاقائی پیشرفت پر تبادلۂ خیال کیا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے ترک ہم منصب کو جنگ کی امریکی خلاف ورزیوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کیں۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کا ذمے دار امریکی لاقانونیت اور فوجی مہم جوئی کو ٹھہرایا۔