• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن: طیارہ رن وے پرموجود شخص سے ٹکرا گیا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا کے ڈینور ایئر پورٹ پر طیارہ روانگی کے دوران رن وے پر موجود شخص سے ٹکرا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد ایئر لائن کو طیارے کے کیبن میں دھواں بھرنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد جہاز کے پائلٹس نے فوری طور پر پرواز روک دی۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا۔

 یہ حادثہ امریکا کی مقامی فرنٹیئر ایئر لائن کی فلائٹ 4345 کے ساتھ پیش آیا۔

واقعے کے بعد جہاز کے ایک انجن میں آگ لگ گئی جس پر ڈینور فائر ڈیپارٹمنٹ نے فوری طور پر قابو پا لیا۔

امریکی ایئر لائن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینور ایئر پورٹ پر پیش آئے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید