• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر

چین میں ایران کے سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی —فائل فوٹو
چین میں ایران کے سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی —فائل فوٹو

چین میں ایران کے سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ چین نے مشکل وقت میں ایران کا ساتھ دیا، سخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایرانی اور چینی وزرائے خارجہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے نئے شعبوں پر گفتگو ہوئی۔

ایرانی سفیر نے آبنائے ہرمز کے قریب چینی آئل ٹینکر پر حملے کی خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ممالک کے جہازوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔

عبدالزضا رحمانی فضلی کا کہنا ہے کہ ایرانی اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات کے مثبت اثرات کو سبوتاژ کرنے کے لیے بعض فریق ایسی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید