چین کی کمپنی کا تیار کردہ گلووس لیڈر دنیا کا سب سے بڑا کار اور ٹرک بردار بحری جہاز بن گیا ہے۔
اس کار اور ٹرک بردار بحری جہاز کو چین کے گوانگژو شپ یارڈ انٹرنیشنل نے جنوبی افریقا کی کمپنی ہنڈائی کےلیے تیار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کار، ٹرک بردار بحری جہاز میں ڈیکوں کی تعداد 14 ہے، لمبائی 230 اور چوڑائی 40 میٹر ہے جبکہ رفتار 19 ناٹس ہے۔
یہ جدید جہاز 10 ہزار 800 گاڑیاں لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہےاور اس میں الیکٹرک، ہائیڈروجن اور بھاری ٹرکوں سمیت مختلف اقسام کی گاڑیاں منتقل کی جاسکتی ہیں۔
جہاز میں جدید ماحول دوست ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، اس میں ایل این جی پر مبنی ڈوئل فیول سسٹم، توانائی بچانے والا ڈیزائن اور ویسٹ ہیٹ ریکوری سسٹم شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف عالمی آٹو موبائل شپنگ میں ایک نئی پیشرفت ہے بلکہ چین کی تیزی سے ترقی کرتی شپ بلڈنگ صنعت کی طاقت بھی ظاہر کرتا ہے۔
گزشتہ سال دنیا کا سب سے بڑا کار اور ٹرک بردار جہاز ہویگ آورورا تھا، جو 9 ہزار 100 گاڑیاں لے جانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔