• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں تیزی سےاضافہ ہوا، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک

وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، مشکل وقت میں تعاون پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا  کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، تاہم خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان میں سپلائی چین برقرار ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ترسیلاتِ زر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین متاثر نہیں ہوئی، جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

وزراء کے مطابق معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں اور حکومت اقتصادی استحکام کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

قومی خبریں سے مزید