• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق میں شاندار فتح: جی ایچ کیو میں آج تقریب ہوگی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معرکہ حق میں شاندار فتح کا ایک سال مکمل ہوگیا، اس سلسلے میں جی ایچ کیو راول پنڈی میں آج صبح تقریب ہوگی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہوں گے، فیلڈ مارشل تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

تقریب میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی شریک ہوں گے۔

یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی، تینوں مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے سلامی پیش کریں گے۔

قبل ازیں معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور ایڈمرل نوید اشرف نے قوم اور افواج کو مبارک باد دی۔

قومی خبریں سے مزید