وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ریکوڈک پاکستانی معدنیات شعبے کےلیے فلیگ شپ منصوبہ ہے۔
اسلام آباد میں علی پرویز ملک اور بیرک کے چیئرمین جان تھارنٹن سے ملاقات میں ریکوڈک کاپر، گولڈ منصوبے کی تکمیل کےلیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
دوران گفتگو ریکوڈک میں جاری سرگرمیاں آگے بڑھانے کےلیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جان تھارنٹن نے کہا کہ بیرک کمپنی ریکوڈک منصوبے کو مکمل کرنے کےلیے پُرعزم ہے۔
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ ایکسپورٹ، معدنی شعبے کی ترقی کے لیے منصوبہ اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے، ریکوڈک پاکستانی معدنیات شعبے کے لیے فلیگ شپ منصوبہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریکوڈک سے سرمایہ کاری، روزگار اور ترقی کے مواقع بڑھیں گے۔
دوران گفتگو چیئرمین بیرک نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ کے لیےحکومت پاکستان کی مسلسل سپورٹ کو سراہتے ہیں۔