• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی بنوں میں سیکیورٹی پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ بنوں میں سیکیورٹی پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ریاض سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے اس المناک واقعے پر پاکستانی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

سعودی عرب نے دہشت گردی اور انتہا پسندانہ کارروائیوں کو مکمل مسترد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے متاثرین کے اہلِ خانہ، حکومتِ پاکستان اور عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بنوں واقعے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

قومی خبریں سے مزید