• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی صرف عوام کی نہیں، ہم سب کی پریشانی ہے، پرویز رشید

سینیٹر پرویز رشید(فائل فوٹو)۔
 سینیٹر پرویز رشید(فائل فوٹو)۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مہنگائی صرف عوام کی نہیں بلکہ ہم سب کی پریشانی ہے۔ 

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ حکومت اور عوام ایک ہی ہیں اور دونوں اس پریشانی سے نجات چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کچھ ایسے ملک ہیں جن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان سے زیادہ ہیں۔ پیٹرول کی عدم دستیابی پر بعض ممالک میں ہلاکتیں اور ہنگامے ہوئے ہیں، پاکستان میں حکومت کی تدبیر کی وجہ سے پیٹرول کی قلت پیدا نہیں ہونے دی گئی۔ 

پرویز رشید نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کروانے کا ایک طریقہ ہے کہ دنیا سے جنگ کو ختم کروایا جائے۔ 

انھوں نے کہا کہ جنگ ختم کروانے کی جتنی کوشش پاکستان نے کی ہے کسی اور ملک نے ایسی کوشش نہیں کی، پاکستان اس جنگ کو ختم کروانے کی سنجیدہ کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان کی کوششوں کا اعتراف پوری دنیا کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید