• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں: مسلح افراد نجی بینک کی کیش وین لے گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں مسلح افراد نجی بینک کی کیش وین لے گئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد ڈرائیور اور گارڈ کو چھوڑ کر کیش وین لے گئے۔

پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گاڑی میں تقریباً 8 کروڑ روپے سے زائد کی رقم تھی، مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید