کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ کے دوران چین کو امریکا پر برتری حاصل، بحران سے چین کو سفارتی، معاشی اور عسکری فائدہ ہوا، ٹرمپ کے دورۂ بیجنگ کے دوران امریکی انٹیلی جنس نے تشویشناک اطلاع دی۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک خفیہ امریکی انٹیلی جنس تجزیے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران جنگ کے دوران چین نے عسکری، معاشی، سفارتی اور تزویراتی شعبوں میں امریکا پر اپنی برتری بڑھانے کے لیے صورتحال سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔