روس یوکرین جنگ میں شدت آ گئی، دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف ڈرون اور میزائل حملوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق گزشتہ رات 355 یوکرینی ڈرونز مار گرائے گئے ہیں۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرینی ڈرون حملے میں روسی شہر ریازان میں 3 افراد ہلاک جبکہ بچوں سمیت 12 زخمی ہو گئے۔
حملوں سے رہائشی عمارتیں اور ایک کارخانہ بھی متاثر ہوا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس کے بڑے میزائل اور ڈرون حملوں میں 3 بچوں سمیت 24 افراد ہلاک جبکہ 47 زخمی ہو گئے۔
یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے 675 ڈرونز اور 56 میزائل داغے جن میں سے بیشتر کا ہدف کیف تھا۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی حملوں میں رہائشی عمارتوں، اسکول، ویٹرنری کلینک اور دیگر شہری تنصیبات کو نقصان پہنچا گیا ہے۔