• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 عرب ملکوں کا اقوام متحدہ کو خط، ہرمز پر ایرانی قوانین واپس لینے کا مطالبہ

چھ عرب ممالک نے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر آبنائے ہرمز پر ایران کی جانب سے لگائے گئے یک طرفہ قوانین واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو بحرین، کویت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور اردن کی جانب سے خط لکھا گیا ہے۔

 خط میں کہا گیا ہے کہ کوئی ملک یک طرفہ قوانین مسلط نہیں کرسکتا۔

خط میں آبنائے ہرمز پر انتظامی دعوؤں سے دستبرداری، اسے غیر مشروط طور پر کھولنے اور نقصانات کے معاوضے سمیت 6 مطالبات کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید