ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی قیادت میں قائم نئی عراقی حکومت کو مبارک باد دی ہے۔
عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان دوستانہ، برادرانہ تعلقات کا فروغ ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل رہا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ فواد حسین کے بطور عراقی وزیر خارجہ برقرار رہنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تہران اور بغداد کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا فروغ دونوں ممالک کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔