• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1۔ وہ کون سا پھل ہے جس کے پیٹ میں دانت ہوتے ہیں؟

2۔ وہ کون سا جان دار ہے، جس نے کبھی اپنی ماں کو نہیں دیکھا؟

3۔ وہ کیا ہے جو نہانے سے چھوٹا ہو جاتا ہے؟

4۔ اردو کی گنتی میں وہ کون سا نمبر ہے جسے اُلٹا لکھا جائے تو ایک پھل کا نام بن جا تا ہے؟

5۔ وہ کون سا پرندہ ہے جو اپنے انڈے دوسروں پرندوں کے گھونسلے میں دیتا ہے؟

6۔ ایسی کون سی چیز ہے جو جتنی زیادہ استعمال ہوتی ہے، اتنی ہی تیز ہوتی جاتی ہے؟

7۔ ایسی کون سی چیز ہے جو پانی میں گرتی ہے مگر گیلی نہیں ہوتی؟

ذہنی آزمائش کے جوابات:

1۔انار 2۔بچھو 3۔صابن 4۔بیس(سیب) 5۔کوئل 6۔دماغ 7۔ سایہ