• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس و یوکرین میں جنگی قیدیوں کا تبادلہ، 410 فوجی رہا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کے مطابق دونوں ممالک نے 205، 205 جنگی قیدی ایک دوسرے کے حوالے کیے۔

روسی وزارتِ دفاع نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ روسی فوجیوں کی واپسی میں متحدہ عرب امارات نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اہم کردار ادا کیا۔

وزارتِ دفاع کے مطابق رہا کیے گئے روسی فوجی اس وقت بیلاروس میں موجود ہیں، جہاں انہیں طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام روسی فوجیوں کو علاج اور بحالی کے لیے روسی وزارتِ دفاع کے طبی مراکز منتقل کیا جائے گا۔

رواں ماہ روس نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں ہونے والی 3 روزہ جنگ بندی کے تحت قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید