ملتان، لاہور (سٹاف رپورٹر،نمائند گان جنگ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں فیڈرز کی بحالی و مرمت،گرڈ سٹیشنوں کی ششماہی مرمت،پاور ٹرانسفارمرز کی اوورہالنگ روڈ سائیڈ کلیرنس کے نام پر بجلی کی اضافی بندش کا سلسلسہ جاری ہے۔ چار گھنٹے کی اس اضافی بندش کے بعد 6 گھنٹے معمول کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی جاتی ہے۔ جس سے صارفین کی بڑی تعداد کو 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےعلاوہ ازیں شجاع آباد ‘سکندرآباد اور گردنواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا کاروباری زندگی تباہ ہوکر رہ گئی ادھر صوبا ئی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ کے بیشتر شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس سے پانی کی شدید قلت ہے شہری سراپا احتجاج ہیں ۔ سیالکوٹ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ10سے12جبکہ دیہی علاقوں میں16گھنٹے رہا سرا ئے عا لمگیر لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ۔