ملتان(سٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیوکےسابق ممبر ٹیکس پالیسی شاہد حسین اسد نیب ملتان میں حاضری کے بعد لاہور روانہ ہو گئے ہیں۔گزشتہ روزسابق ممبر ٹیکس پالیسی شاہد حسین اسد پاک عرب فرٹیلائزر کومبینہ طور پر ایک ارب20کروڑ روپے کا فائدہ پہنچائے جانےاور سرکاری خزانے کو بھاری نقصان کے کیس پر نیب ملتان کے دفترحاضر ہوئے اور نیب حکام کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیا۔بعد ازاںسابق ممبر ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس(آر ٹی او) ملتان آئے اورچیف کمشنر آرٹی او ملتان سلیم رضا آصف سے ملاقات کی اور مختلف امور پر بات چیت کی بعد ازاںسابق ممبر ٹیکس پالیسی شاہد حسین اسد ملتان سے لاہور کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔