• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1 دہائی بعد جب میں نے اپنی فلمیں دیکھیں تو دل چاہا خود کو تھپڑ ماروں: اکشے کمار

اکشے کمار---فائل فوٹو
اکشے کمار---فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار  نے اپنے فلمی کیریئر کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک وقت ایسا آیا جب مسلسل ایکشن فلمیں کرنے پر مجھے خود پر غصہ آنے لگا، جس کے بعد میں نے اپنی شبیہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایک انٹرویو میں اکشے کمار نے بتایا کہ 35 برس تک فلمی دنیا میں کامیابی سے کام کرنا ایک غیر معمولی بات ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ میرا سفر 40 برس سے بھی آگے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ 35 سال بہت طویل عرصہ ہے، 1 ارب یا 1 ملین میں سے کسی ایک شخص کو ہی اتنا طویل کیریئر ملتا ہے، میری دعا ہے کہ میں اپنی زندگی کے آخری لمحوں تک کام کرتا رہوں، جب میں فلم انڈسٹری میں آیا تھا تو میرا مقصد صرف پیسہ کمانا تھا۔

اکشے کمار نے بتایا کہ میں کیریئر کے ابتدائی 10 برس میں زیادہ تر ایکشن فلموں میں نظر آیا، لیکن بعد میں جب میں نے اپنی فلمیں دیکھیں تو محسوس کیا کہ میں صرف ایک ہی قسم کے کرداروں تک محدود ہو گیا ہوں۔

اداکار کے مطابق ایک دہائی بعد جب میں نے اپنی فلمیں دیکھیں تو میرا دل چاہا کہ خود کو تھپڑ ماروں، میں نے صرف ایکشن کردار ہی کیے تھے اور کسی کو یہ یقین نہیں تھا کہ میں کچھ اور بھی کر سکتا ہوں، تب مجھے احساس ہوا کہ مجھے خود کو بدلنا ہو گا اور مختلف کردار ادا کرنے ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اسی سوچ کے تحت میں نے کامیڈی، رومانس، ڈرامہ اور ہارر کامیڈی جیسی مختلف فلموں میں کام کرنا شروع کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید