• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلط شدہ حکومت ووٹر سے خوفزدہ، اس لیے عمر بڑھا رہی ہے، سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ مسلط شدہ حکومت ووٹر سے خوفزدہ ہے، اس لیے عمر بڑھا رہی ہے۔

سلمان اکرم راجا نے حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ ساری دنیا میں ووٹنگ کی عمر کو کم کیا جا رہا ہے، یہ مسلط شدہ حکومت اب عوام سے ووٹ کا حق بھی چھیننا چاہتی ہے، یہ ووٹر کی عمر بڑھا رہے ہیں کیونکہ خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 اپریل کو سلمان صفدر کی ملاقات میں بانی نے بتایا ان کی آنکھ خراب ہو رہی ہے۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین سے کوئی انسان نہیں مل رہا، وہ قید تنہائی میں ہیں۔ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ منگل اور جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ہوں گی، آج تک ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے یہ بھی کہا کہ خاموش نہیں ہوں گے، ہر روز کورٹ کو یاد دلائیں گے کہ ظلم ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید