• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی کو مرضی کے اسپتال میں علاج کی سہولت دی جائے، سہیل آفریدی کا مطالبہ

فائل فوٹو، سہیل آفریدی
فائل فوٹو، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نےمطالبہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مرضی کے اسپتال میں علاج کی سہولت دی جائے۔

اسلام آباد کی 26 نمبر چونگی پر میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم آج بھی پرامن طریقے سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا سنجیدہ مسئلہ ہے، بانی چیئرمین کی فیملی، وکلا، ذاتی ڈاکٹروں سے ملاقاتیں بنیادی انسانی حقوق کا تقاضا ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اپنی مرضی کے اسپتال میں علاج کی سہولت دی جانی چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی مخالفین کے علاج کے معاملے میں فراخ دلی کا مظاہرہ کیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی غیرقانونی یا غیرآئینی مطالبہ نہیں صرف بنیادی انسانی حقوق کی بات کررہے ہیں، اب منتخب صوبائی قیادت کا راستہ بھی روک دیا گیا ہے۔

سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ ہم آج بھی پرامن طریقے سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے ہیں، ایک صوبے کے چیف ایگزیکٹو اور پوری کابینہ کو راستے میں روکنا امتیازی سلوک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب منتخب صوبائی قیادت کا راستہ بھی روک دیا گیا ہے، کارکنوں نے ہر موقع پر تحمل کا مظاہرہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید