وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ووٹرز کی عمر بڑھانے کی خبروں کی تردید کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں طارق فضل چوہدری اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے شرکت کی۔
دوران گفتگو وفاقی وزیر نے حکومت کی جانب سے ووٹرز کی عمر میں اضافے کی خبروں غلط قرار دیا ہے اور کہا کہ حکومت سے منسوب کیا جارہا ہے کہ حکومت ووٹر کی عمر میں اضافہ کر رہی ہے، یہ بالکل غلط ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ بانی تحریک انصاف نے جلسے میں جو سائفر لہرایا تھا وہ سادہ کاغذ تھا۔