کراچی (محمد ندیم/ اسٹاف رپورٹر) پولیس نے کوکین کوئین انمول عرف پنکی کے قریبی ساتھی کی گرفتاری اور تفتیش کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نےکوکین کوئین انمول عرف پنکی کی سہولت کاری سے متعلق معاملے کی سماعت کی۔ درخشاں اور گارڈن پولیس نے انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا۔پولیس نے ملزمہ کے قریبی ساتھی کی گرفتاری اور تفتیش کےلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔ گارڈن اور درخشاں پولیس نے سہولت کار ملزم محمد سمیر کی مقدمات میں گرفتاری اور تفتیش کی اجازت مانگ لی۔