مردان (نمائندہ جنگ ) صوابی روڈ پر بٹ سیری کے قریب بارات میں شامل موٹر کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرانے کے بعد نہر میں جاگری ایک شخص جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے،شہباز گڑھی پولیس کے مطابق گاڑی نمبر FD2200بارات میں شامل تھی بٹ سیری کے قریب ڈرائیور شکیل ولد عصر خان سے بے قابو ہوگئی اور درخت سے ٹکرانے کے بعد نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں جاوید ولد جنت گل سکنہ ٹوپی جاںبحق جبکہ ڈرائیور کے علاوہ عابداللہ ولد گل فروش،ہاشم ولد شاہ محمود اورمنیر ولد فضل اللہ ساکن باغیچہ کیمپ زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔