آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں شیڈول ہے۔
اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کپتان مچل مارش ٹخنے کی انجری کے باعث ون ڈے سیریز نہیں کھیلیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر جوش انگلس سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے، مچل مارش علاج اور مزید معائنے تک پرتھ میں رہیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف وائٹ بال سیریز میں مچل مارش کی دستیابی کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔