کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 29.2 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغرب سے 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔