• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع، خلیل الرحمٰن قمر بھی میدان میں آ گئے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے تعلق سے متعلق جاری تنازع پر کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے معاشرے میں بڑھتے ہوئے لِو اِن ریلیشن شپ کلچر پر شدید تنقید کی ہے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ اگر یہی سب معمول بن گیا تو پھر پاکستان کے نام سے اسلامی جمہوریہ کا لفظ ہٹا دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوان نسل کو غلط راستہ دکھانے کے بجائے شادی جیسے مضبوط رشتے کو بچانا ہو گا۔

خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ اس طرح کے تعلقات صرف جذباتی نہیں بلکہ اکثر مالی مفادات سے بھی جڑے ہوتے ہیں، اگر یہ واقعی ایک تعلق تھا تو اسے عزت اور وقار کے ساتھ ختم ہونا چاہیے تھا، جبکہ اگر معاملہ مالی لین دین کا تھا تو اسے نجی طور پر حل کیا جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے ثاقب چدھڑ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریق اس معاملے میں برابر کے ذمے دار ہیں اور اس قسم کے ذاتی معاملات کو عوامی سطح پر لانا بچگانہ حرکت ہے۔

واضح رہے کہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ سے متعلق خبریں اور مبینہ آڈیو و ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے، جس کے بعد یہ معاملہ شوبز حلقوں اور عوام میں شدید بحث کا موضوع بن گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید