آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کھائی میں رکشہ گرنے کے واقعے میں مزید 5 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی۔
آزاد کشمیر پولیس کے مطابق حادثہ ضلع حویلی کے علاقے خورشید آباد میں پیش آیا۔
وزیرِ اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے سانحے پر ضلع حویلی میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
فیصل ممتاز راٹھور نے حادثے کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت دکھ کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔