پشین کے علاقے خانوزئی میں رکشہ کھائی میں گرگیا، جس کے نتیجے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کوئٹہ سے پولیس کے مطابق یہ حادثہ رکشہ کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں11 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہماری جدوجہد کے نتیجے میں حکومت 100 روپے فی لیٹر کا ریلیف دینے پر مجبور ہوئی: امیر جماعت اسلامی
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں میں شہری اور اقتصادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی مذمت کردی ۔
مصطفیٰ کمال ٹھنڈے کمرے میں پریس کانفرس کرتے ہیں، ہفتہ میں ایک بار کراچی آتے ہیں۔ اگر میرے مخالفین میری مخالفت نہیں کریں گے تو وہ مخالف نہیں رہیں گے: میئر کراچی
وفاقی وزیر منصوبہ احسن اقبال نے جماعت اسلامی سے مذاکرات کےلیے مزید 1 دن کی مہلت مانگ لی۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 16 میں کھڑی گاڑی میں کھیلتے ہوئے بچے سے گولی چل گئی ، 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
ترجمان وارٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک نے دھابیجی کی متاثرہ کیبل جوڑنے کا کام شروع کردیا۔ بجلی بحال ہوتے ہی دھابیجی کے تاثرہ پمپس فوری فعال کردیے جائیں گے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری ہے۔
طلباء، اساتذہ سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد دھرنے میں شریک ہو رہے ہیں: امیر جماعت اسلامی کراچی
وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے ریلیف دینے کی خصوصی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تھرپارکر کے سینکچوری زون میں چھوڑا گیا نایاب ہرن چل نہ سکا، ٹانگ ٹوٹی ہوئی نکلی۔
محکمۂ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری کمیٹی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ اور کنٹرولنگ اتھارٹی کی منظوری سے تشکیل دی گئی ہے۔
بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں شاہرگ کوئلے کی کان میں میتھین گیس بھر جانے سے 4 کان کن جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لاپتہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مشیر گیانچند ایسرانی کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں 13 سے 16 ستمبر تک بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے
کے الیکٹرک کے سسٹم میں کیبل فالٹ کے باعث دھابیجی پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں جماعت اسلامی کے دھرنے جاری ہیں، 36 شہروں میں دھرنے ہو رہے ہیں۔