• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’زومبیڈ‘ نے ’جین زی‘ کے دِل جیت لیے، سائیکو نے بھی خوب رنگ جمایا

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

سال 2026 میں عیدالاضحیٰ پر شاندار فلمیں ریلیز کی گئیں، سپر اسٹار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی ’زومبیڈ‘ اور سپر اسٹار شان شاہد اور میرا کی سائیکو نے باکس آفس پر رنگ جمادیا۔

فلم ’زومبیڈ‘ نے ’جین زی‘ کے دِل جیت لیے، فہد مصطفیٰ کی پاور اور مہوش حیات کی لاجواب پرفارمنس نے سنیما گھروں میں ’ہاؤس فل‘ کے بورڈ آویزاں کروادیے۔ پاکستان کی پہلی بڑی ہارر تھرلر زومبی فلم نے شائقین کو حیران کردیا، فلم جیو فلمز کے تعاون سے دُنیا بھر میں ریلیز کی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ پر جیو فلمز کے تعاون سے ایک نہیں دو بڑی کاسٹ کی فلمیں سنیما گھروں کی زینت بنائی گئیں۔ دونوں فلموں کو پسند کیا جارہا ہے۔

فلم زومبیڈ میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی کامیاب جوڑی کا جادو ایک مرتبہ پھر چل گیا۔ ملک بھر کے سنیما گھروں میں ہاؤس فل دیکھنے میں آرہا ہے۔فلم ’زومبیڈ‘ نوجوان نسل ’جین زی‘ کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ فلم کا ایک ایک سین دل کی دھڑکنوں میں شدید اضافہ کردیتا ہے۔

فوٹو: رپورٹر
فوٹو: رپورٹر

خواتین کی بڑی تعداد بھی زومبیڈ دیکھنے کے لیے سنیما گھروں کا رُخ کر رہی ہے۔فلم کی کہانی روایتی فلموں سے بالکل الگ دکھائی دیتی ہے۔ فلم انڈسٹری کے صف اول کے فنکاروں نے بھی اس فلم میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

فلم کی پروڈیوسر فضا علی مرزا اور ڈائریکٹر نبیل قریشی ہیں، جو اس قبل بھی کامیاب فلمیں پیش کرچکے ہیں۔ فلم کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے فلم زومبیڈ کے ہیرو فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات آج 30 مئی کو سرمئی شاموں کے شہر حیدرآباد پہنچیں گے جہاں وہ سنیما گھروں کا دورہ کریں گے اور اپنے دیوانوں اور چاہنے والوں سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر خوب سیلفیاں بنیں گی۔

دوسری جانب شان شاہد اور میرا کی فلم سائیکو نے رنگ جمایا ہوا ہے۔ شان اور میرا جی سنیما گھروں کا دورہ کر رہے ہیں۔ ان کا سیکڑوں مداح شاندار استقبال کر رہے ہیں۔

فوٹو: رپورٹر
فوٹو: رپورٹر

دونوں فلمیں جیو فلمز کے تعاون سے عیدالاضحٰی پر ریلیز کی گئی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید