• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی کروز میزائل داغنے کی صلاحیت سے لیس فاسٹ اٹیک کشتی متعارف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ایران نے اپنی بحری دفاعی صلاحیتوں میں اہم اضافہ کرتے ہوئے ایک جدید فاسٹ اٹیک کشتی 27 رجب متعارف کرا دی ہے، جو طویل فاصلے تک کروز میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق 27 رجب نامی اس جدید جنگی کشتی کی رونمائی تہران کے انقلاب اسکوائر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ کشتی 100 ناٹس (تقریباً 185 کلو میٹر فی گھنٹہ) کی رفتار حاصل کر سکتی ہے، جس کے باعث یہ دنیا کی تیز رفتار فوجی بحری کشتیوں میں شمار کی جا سکتی ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جدید میزائل نظام سے لیس یہ حملہ آور کشتی طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، جبکہ اس کی شمولیت ایران کی بحری جنگی طاقت میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

ایرانی حکام نے 27 رجب کی تعیناتی کو ملک کی بڑھتی ہوئی بحری دفاعی صلاحیتوں اور عسکری خود انحصاری کی نئی علامت قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید