ہاکی اسٹیڈیم حیدرآبادمیں 14اگست سے جاری کھیل تماشابندکرادیاگیا،جیونیوزکی خبر نے انتظامیہ کوجگایاتوکمشنر نے اسٹیڈیم خالی کرانے کا حکم سنایا۔
کھیل بند،سرکس آباد، یہ ہے ہاکی اسٹیڈیم حیدرآباد،تعلیمی بورڈ کے زیرنگرانی ہاکی اسٹیڈیم کو 14اگست سے تفریحی میلے کیلئے کرایہ پر دیاگیاتھااورکرایہ صرف 5ہزارروپے یومیہ تھا ۔
اسٹیڈیم میں سرکس سجا اورجانوربھی پہنچے،ٹھیکیدارنےپنڈال سجایا اوربجلی کیلئے کنڈا بھی لگایا،تماشالگا تو تماشبین بھی آئے لیکن نہ آسکے توبے چارے کھلاڑی ۔
جیونیوزنے گذشتہ روز کھیل کے ساتھ اس بھیانک کھلواڑکی خبرنشر کرکے انتظامیہ کو جگایا توکمشنر کو بھی ہوش آیا،آج کمشنر حیدرآبادقاضی شاہد پرویزنے نوٹس لیا اورٹھیکدار کو ساراتماشا بندکرنے کا حکم دیا لیکن پانچ گھنٹے تک کوئی ٹس سے مس نہ ہوا۔
پھر کمشنر نے چیئرمین تعلیمی بورڈ کو خود اسٹیڈیم بھیجااوراپنی نگرانی میں میلاٹھیلاسمیٹنے کاحکم دیا،جس کے بعد انتظامیہ نے بھی جھولے کھولے ، شامیانے اتارے اورکسی اورجگہ اپنا ٹھکانابنانے کیلئے چل دیئے،لیکن اس عرصے میں اسٹیڈیم کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا ازالہ شاید ہی ہوسکے۔