پاکپتن میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون پر گھر والوں کے تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون پر تشدد کا واقعہ پاکپتن کے علاقے شاہ کھگہ میں پیش آیا۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کا حمل ضائع ہونے اور بدترین تشدد سے زندگی موت کی کشمکش میں ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے شوہر کو پہلے ہی فائرنگ کر کے مار دیا گیا تھا اور والدین بھی زخمی ہیں۔