وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی ناراض ایم پی ایز کو منانے کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔
سہیل آفریدی رات گئے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کی رہائش گاہ پہنچے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل نہ کرنے پر عبدالغنی آفریدی نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔
وزیرِ اعلیٰ نے کئی ناراض ارکان سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا ہے اور ان ارکان کے تحفظات سے متعلق پارٹی کی مرکزی قیادت کو بھی آگاہ کیا۔
پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مرکزی قیادت نے وزیرِ اعلیٰ کو ناراض ارکان کو اکوموڈیٹ کرنے کی گزارش کی ہے۔
دوسری جانب رکنِ خیبر پختون خوا اسمبلی عبدالغنی آفریدی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سے ضلع خیبر کی مجموعی ترقی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عبدالغنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سے عوام کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔