• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو اور نکوٹین مصنوعات عوامی صحت کیلئے خطرہ ہیں: صدر زرداری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تمباکو اور نکوٹین مصنوعات عوامی صحت کے لیے خطرہ ہیں۔

عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو نکوٹین کے نشے سے بچانا قومی ذمے داری ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ ای سگریٹ، ویپنگ ڈیوائسز اور نکوٹین پاؤچز بھی تشویش کا باعث ہیں۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ تمباکو دل، پھیپھڑوں اور کینسر سمیت کئی مہلک بیماریوں کا سبب ہے۔

صدر آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ والدین، اساتذہ اور سماجی رہنما آگاہی مہم میں کردار ادا کریں۔

قومی خبریں سے مزید